حمایت علی شاعر
حمایت علی شاعر جنہوں نے حیدرآباد کے مقبروں میں گزاری تھیں کئی راتیں بر صغیر کی بہت ہی مشہور شخصیت حمایت علی شاعر کو گزرے اس 16 جلائی (2020)کو پورا ایک سال ہو رہا ہے۔ اردو ادب خصوصاً شاعری میں ان کا بڑا نام تھا۔ ان کی پیدائش اورنگ آباد میں ہوئی تھی۔ اورنگ آباد سے حیدرآباد، ممبئی اور پھر پاکستان سے کناڈا تک کے ان کی زندگی کے سفر میں اتفاق یہ تھا کہ میرے لئے بھی ایک دن مختص تھا۔ مارچ 2007 کی ایک شام ان سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی۔ سلام علیک کےبعد انہوں نے بتایا کہ وہ گنڈی پیٹ کے راستے میں تارامتی بارہ دری میں رکے ہوئے ہیں۔ رات 9 بجے کے قریب لینڈ لائن پر فون کیا، سوچا کہ وقت مل جائے تو رات میں ہی پہنچ جاؤنگا، لیکن وہ بہت تھکے ہوئے تھے۔ صبح ملنے کے لئے راضی ہو گئے۔ یہ وہی وقت تھا جب میں مختلف شخصیتوں سے مل کر دکن کی یادیں سمیٹ رہا تھاَ۔ اور پھر حمایت علی شاعر صاحب کے پاس تو یادوں کا خزانہ تھا- جسے حاصل کرنے کےلئے مجھے صبح 7 بجے ہی تارامتی بارادری میں ان کے کمرے پر پہنچنا تھا اور میں حاضر ہو گیا- کمرے میں کچھ...