Posts

Showing posts from July, 2017

کبھی جب میں تمہیں سمجھ نہ پاؤں ....

Image
دیکھنا میری عینک سے ... پتہ ہے ! آج تم جب باتیں کر رہے تھے، تو مجھے لگ رہا تھا کہ وہ باتیں میرے کانوں تک تو پہنچ رہی تھیں، لیکن دماغ یا دل تک رسائی حاصل کرنے سے پہلے ہی کہیں غائب ہو جاتی تھیں۔ مجھے لگ رہا تھا کہ وہ تم نہیں ہو، تم تھے بھی نہیں، ہو بھی نہیں سکتے تھے۔ بھلا اس طرح بات کرنے والا وہ شخص جو میرے سامنے کھڑا تھا، وہ صرف تمہارے بھیس میں کوئی جسم کھڑا تھا اور اس میں محض بولنے کی طاقت تو تھی، لیکن ان سے منسلک جو دوسرا پہلو میرے پاس تھا، اس کو تم یا تمہارے بھیس میں کھڑا وہ شخص سمجھ نہیں رہا تھا۔ ... میں تمہیں بتانا چاہتا تھا کہ معاملہ ویسا نہیں تھا، جیسا تم سمجھ رہے تھے۔ میں سمجھ گیا کہ تم اس وقت مجھے سمجھنے کی حالت میں نہیں ہو۔ الجھنا بیکار تھا۔ میں نے دعا کی۔ غالب کی طرح ... یا رب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور ... میں سوچتا رہ گیا کہ غالب نے اس شعر کے دوسرے مصرے میں جو بات کہی ہے، وہ پہلے والے مصرے میں آئی نا امیدی اور مایوسی کے باوجود ایک آس، امید اور مثبت پہلو کے امکانات کو زندہ رکھنے کا اشارہ کرتی ہے۔ اس بات کے ...

دکن میں گنگا جمنی تہذیب کی کچھ جھلکیاں

Image
{پی نرسا ریڈی سے یہ انٹریو دو الگ الگ ملاقاتوں میں لیا گیا ہے، جو  روزنامہ اعتماد اور سیاست میں شائع ہوا تھا۔} پی . نرسا ریڈی کو زیادہ تر اُردو داں لوگ شنکر جی میموریل سوسائٹی کے صدرکے طور پر جانتے ہیں‘ نرمل میں ایک وکیل کے گھر پیدا ہوئے۔ نرسا ریڈی کوان کی والدہ ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں، لیکن قسمت سے وہ بھی وکیل بن گئے اور پھر ریاست کی سیاست میں بھی انہوں نیاپنے یاد گار نشان چھوڑے ہیں۔تقریباً15برس تک ایم ایل اے رہے۔پارلیمنٹ کے لیے بھی منتخب ہوئے۔پردیش کانگریس کی صدارت کا موقع ملا۔وزیر مال کے طور پر انہوں نے بڑے پیما ے پر اصلاحات لائیں۔تقریباً ساڑھے تین دہوں تک شنکر جی میموریل سوائٹی کے صدر رہے۔ان سے بات چیت کاخلاصہ پیش ہے: میری پیدائش 18آبان 1339 ؁ء فصلی کو ضلع عادل آباد کے نرمل میں ہوئی جو 22؍ ستمبر1930 ؁ء یا 1931 ؁ء کے مطابق بتائی جاتی ہے ۔ والد وکیل تھے۔ جب میں صرف دو سال کا تھا تو والد کا انتقال ہوگیا۔ ان کے بارے میں جو کچھ میری معلومات ہیں وہ دوسروں سے سنی ہوئی ہیں۔ بتاتے ہیں کہ وہ وکالت کے ساتھ ساتھ زراعت اور تجارت بھی کرتے تھے۔ ہمارے علاقے کے مانے ہوئے وکیل صدیق خاں ...