سچے اور اچھے لوگاں بھی ہیں صاب
(نیا کالم) دیکھ نا میری عینک سے بات ان دنوں کی ہے جب میں حیدرآباد کے اردو روزنامہ منصف کے لئے ایک کالم لکھ رہا تھا، ہجوم میں چہرہ۔ کام ذرا سا مشکل تھا۔ بھیڑ میں سے ایسے چہروں کو ڈھونڈ نکالنا تھا، جو بھیڑ سے مختلف ہوں۔ بلکہ کئی تو ایسے تھے، شاید ہی انہوں نے کبھی یہ سوچا ہوگا کہ ان کے بارے میں بھی اخبار میں لکھا جا سکتا ہے، یا ان کی تصویر بھی چھپ سکتی ہے۔ ایسے ہی چہروں میں سے ایک چہرے نے باتوں باتوں میں بڑی دلچسپ بات کہی تھی ۔ بات ایک مخصوص پیشے سے منسلک کچھ افراد کی تھی۔ لوگ دھوکہ دے کر پیسے کما رہے تھے اور یہ شخص بھی اسی پیشے سے منسلک تھا، لیکن اس نے اپنی شبیہ پر داغ لگنے نہیں دیا تھا۔ حالانکہ اس نے اپنے بارے میں نہیں بلکہ اپنے جیسے دوسرے لوگوں کے بارے میں کہا تھا .... سچے اور اچھے لوگاں بھی ہیں صاب ! آج دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بھروسہ نام کی چیز بھی اتنی ہی تیزی سے دنیا سے اٹھتی جا رہی ہے۔ چاہے وہ کاروبار ہو یا پیشہ، لوگ آسانی سے کسی پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایسے میں جو اچھے اور سچے لوگ ہیں، ان کی شناخت بحران کا شکار ہے۔ حیدرآب...