وہ جو پہیوں سے زیادہ پیروں پربھروسہ رکھتے ہیں
وہ جو پہیوں سے زیادہ پیروں پربھروسہ رکھتے ہیں دوسرا مضمون لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں لوگ میلوں پیدل چل کر اپنے گاؤں ، گھروں اور قصبوں کی جانب لوٹتے دکھائی دئے۔ روزنامہ منصف میں لکھے گئے کالم 'ہجوم میں چہرہ 'کی طرز کا یہ چھوٹا سا مضمون ڈیڑھ سے دو سال پہلے گاندھی بھون کے پاس ایک صاحب سے ملاقات کے بعد ہندی ملاپ کے لئےلکھا گیا تھا،اس بلاگ کے اردو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ ............................................. پتہ نہیں اس آدمی کو دیکھ کر میرے قدم اچانک کیوں رک سے گئے۔حیدرآباد میں گاندھی بھون سے لگے ٖفٹ پاتھ کے پاس سے گزرتے ہوئے میں نے اپنی رفتار کچھ کم کر دی۔ کبھی کبھی ہی تو پیدل چل کر کچھ دور تک پہنچنے کی خواہش ہوتی ہے اور اسے پورا کرنے کا وقت بھی کم ہی ملتا ہے۔ اس آدمی کے سامنے میری یہ خواہش بونی لگ رہی تھی...